آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک رن سے ہرا کر تین ایک روزہ میچ کی سیریز بھی اپنے نام کرلی ۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بناکر پاکستان کوجیت کے لیے 232کا آسان ہدف دیا ،تاہم پوری پاکستانی ٹیم ساحل پر پہنچ کر بھی کنارے نہ لگ سکی اور جب آخری گیند پر صرف ایک رنزدرکار تھا تو آخری
بیٹسمین محمد عرفان صفر پر آئوٹ ہوگئے۔اور یوں پوری پاکستانی ٹیم پچاسویں اوور کی آخری گیند پر 230رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے سوائے اسد شفیق 50،صہیب مقصود 34،وکٹ کیپر سرفرار احمد32 اور احمد شہزاد 26کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین کینگرو بولرز کو جم کر نہ کھیل سکا ،کپتان شاہد آفریدی صرف چھ ہی رنز بناسکے۔آسـٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن،جیمز فولکر،گلین میکسویل اورزیویر ڈورتھی نے دو دو جبکہ مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔